تھانہ رتہ امرال پولیس کی کارروائی ٬ 80پتنگیں اور 25ڈوریں برآمد

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) تھانہ رتہ امرال پولیس نے پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والے ملز م کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 80پتنگیں اور 25ڈوریں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ رتہ امرال پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈھوک حسو فاروقیہ چوک سے محمد اعجاز ولد محمد نواز سکنہ محلہ فاروقیہ کو قابو کرکے اس کے قبضہ سے 80پتنگیں اور 25ڈوریں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :