گھر سے بھاگنے والی خاتون ورثا ء کے حوالے

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)تھانہ کلرسیداں پولیس نے گھر سے بھاگی ہوئی دو بچوں کی ماں کو اس کے ورثا ء کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ کلرسیداں پولیس نے چوک پنڈوڑی پکٹ پر دوران چیکنگ و پڑتال مسماة (ک ) زوجہ عصمت علی سکنہ جنڈی خیل ضلع بنوں خیبر پختونخوا جو کہ اپنے دو بچوں سمیت مسمی حبیب اللہ ولد غلام شبیر سکنہ تونسہ شریف کے ساتھ گاڑی میں سوار تھی کو مشکوک جانتے ہوئے پوچھ گچھ شروع کی جو بعد از تفتیش مسماة (ک )نے بتایا کہ اسکا خاوند اس پر تشدد کرتا تھا اور اسکی مسمی حبیب اللہ سے فون پر بات چیت ہوتی رہتی تھی ۔

حبیب اللہ جو کہ ٹھیکدار کے پاس محنت مزدوری کرتا ہے ۔ اس لے کر تونسہ شریف جاناچاہتا تھا ۔ مذکورہ عورت کے والدین وفات پا چکے ہیں ۔پولیس نے مذکورہ کہ بہن جو کہ فیصل آباد میں رہائش پذیر ہے سے رابطہ کرکے مذکورہ عورت کو دو بچوں سمیت اس کے حوالے کر دیا ۔