جماعت اسلامی کا صوبائی اجتما ع 28اکتوبرسے شروع ہو گا

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں بھرپورعوامی شرکت اورشاندارکامیابی کے بعدجماعت اسلامی پنجاب 28,29,30اکتوبرکولاہورمیں عظیم الشان سہ روزہ اجتماع منعقد کررہی ہے جس میں ضلع راولپنڈی سے ہزاروں کارکنان شریک ہوں گے٬امرائے زون کی قیادت میں 28اکتوبرکی صبح ضلع بھرسے قافلے روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی اجتماع کے سلسلے میں منعقدہ ضلع بھر کے امرائے تحصیل وزون کے خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ انتظامات کے سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں طعام کمیٹی کے سربراہ ظفرالحسن جوئیہ٬میڈیا کمیٹی انعام الحق اعوان ٬سیکورٹی کمیٹی خالدمرزا٬صلوة کمیٹی مجتبی عباسی٬تزئین وآرائش حنان چیمہ اورصفائی کمیٹی کے سربراہ ملک محمدالیاس ہوں گے٬امیرضلع نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان ان اجتما ع میں اپنا تزکیہ نفس اورتربیت کے ساتھ یہ عزم بھی کریں گے کہ پاکستان کی امن وسلامتی ٬ترقی وخوشحالی اورعدل وانصاف کااسلامی فلاحی نظام برپاکرنے کیلئے بھرپورجدوجہد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :