ملتان ‘نشتر اسپتال میں زیر علاج مزید ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:17

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ملتان کے نشتر اسپتال میں زیر علاج مزید ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 4مریضوں میں ڈینگی وائرس ثابت نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈینگی کے شبہے میں لائے گئے مریضوں میں وزیرستان کی رومان میں ڈینگی بخار ثابت ہو گیا ہے جبکہ خانیوال کے آصف٬ مظفر گڑھ کے ڈاکٹر امداد٬ ملتان کے ڈاکٹر یاسراور خانیوال کے شاہد کی رپورٹ منفی آ گئی ہے۔نشتر اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈینگی بخار میں مبتلا دو مریض صحتیابی کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں٬ ان مریضوں میں ڈیرہ غازی خان کے غلام عباس اور مظفر گڑھ کے ہاشم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :