سینیٹ کی سب کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سینیٹ کی سب کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے کہا ہے کہ ملک میں انسداد تمباکو نوشی کے قانون پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ بدھ کو کمیٹی کا اجلاس سینیٹر نعمان وزیر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کیلئے موجود قانون پر عملدرآمد کرنا چیلنجنگ ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے کنوینئر نے ہدایت کی کہ تمباکو کمپنیوں میں پہنچنے سے قبل جی ایل ٹی سٹیج پر تمباکو کی باقاعدگی نگرانی کی جاتی ہے۔ انہوں نے ایف بی آر حکام کو ہدایت کی کہ جی ایل ٹی پلانٹ کی مکمل نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ 6سال سے کم عمر کے 85فیصد بچے آسانی سے تمباکو کی اشتہاری مہم سے متاثر ہو رہے ہیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ بین الاقوامی تنظیموں کی مالی معاونت سے وزارت میں انسداد تمباکو سیل کام کر رہا ہے اور اس منصوبہ کے پی سی 1کی تیاری کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایف بی آر کے حکام نے بتایا کہ تمباکو کی سمگلنگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ تمباکو بورڈ کے حکام نے بتایا کہ تمباکو کمپنیاں خرید و فروخت کے اعدادوشمار سے آگاہ نہیں کرتیں۔

متعلقہ عنوان :