سانحہ کوئٹہ میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کوشواہد کے ساتھ بے نقاب کیا جائے ٬ الطاف شکور

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے سانحہ کوئٹہ میں وکلا کے بعد اب بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی جانب سے جاری خونی دھشت کردی کے واقعات کا مقصد دنیا کی نظروں میں پاکستان کوایک کمزوراور خطرناک ملک ظاہر کرنا ہے۔ سانحہ کوئٹہ میںبیرونی ہاتھ کو شواہد کے ساتھ بے نقات کیاجائے اور عالمی اداروں اور بڑی طاقتوں کے سامنے بیرونی ہاتھ کو آشکار کرکے بے اثر کردیا جائے ۔

پاکستانی فورسزکے جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیااس پر قوم انہیں سلام پیش کرتی ۔الطاف شکور نے کہا کہ واقعہ میں شہید ہونے والوںکے جسد خاکی کو آبائی علاقوں تک پہنچانے کیلئے ایمبولینس کی فراہمی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری تھی مگر افسوس ہے کہ شہدا کی شہادت پروفاقی اور صوبائی حکام صرف افسوس کے اظہارتک ہی محدود رہے اور شہدا کے لواحقین اپنے عزیزوں کے تابوتوں کو وینز کی چھتوں پر لے جانے پر مجبور ہوئے ۔

(جاری ہے)

الطاف شکور نے شہدا کیلئے دعائے مغفرت ٬جنت الفردوس اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ اورناقص حکومتی انتظامات پرپاسبان اور پوری قوم غمزدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :