کراچی 'مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن '15 مشتبہ افراد زیر حراست

زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر اورنگی ٹان فقیر کالونی سے پلاٹ سے اسلحہ برآمد

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن 15 مشتبہ افارد زیر حراست زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر اورنگی ٹان فقیر کالونی سے پلاٹ سے اسلحہ برآمد ٬تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی کے مختلف علاقوں لائنز ایریا ٬جٹ لائن٬اے بی سینیا لائن٬گارڈن ٬دھوبی گھاٹ گلی نمبر6,7,8,9 جھڈا چوک٬سہراب گوٹھ ٬جنجال گوٹھ ٬الاآصف اسکوائر سمیت دیگر علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی وخارچی راستوں کو رکاوٹیں لگاکر سیل کردیا گیا اور علاقے میں کسی بھی شخص کو باہر یا اندر جانے کی بالکل اجازت نہیں تھی٬قانون نافذ کرنے اداروں نے سرچ آہپریشن شروع کرتے ہوئے علاقے میں داخل ہوتے اور گھر گھر تلاشی ٬جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر کارروائیاں کرتے ہوئی10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا٬باخبر زرائع نے بتایا کہ زیر حراست افراد کے قبضے سے اسلحہ ٬منشیات برآمد ہوئی ہے اور ان کا تعلق کالعدم اور گینگ وار سے بتایا جاتا ہے٬زیر حراست افراد میں سیاسی جماعت کے کارکنان بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :