فیصل آباد میںڈینگی بے قا بو٬الا ئیڈ ہسپتال میں مزید 2مریضوں میں وائرس کی تصدیق ٬مجموعی تعداد40ہوگئی

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء)ڈینگی بے قا بوالا ئیڈ ہسپتال میں مزید 2مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق رواں سیزن میں ڈینگی کے شکار مریضوں کی تعداد 40ہو گئی تفصیلات کے مطا بق الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج مزید 2مریضوں میں ڈینگی وا ئرس کی تصدیق 36سالہ اصغر علی33سا لہ محمد علی گز شتہ کئی دنوں سے زیر علاج تھے گز شتہ روز ڈینگی کی تصدیق کے بعد انہیں ائسو لیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا رواں سیزن میں ہسپتال داخل ہو نے وا لوں کی تعداد 42ہو گئی۔