ضلع کونسل خانیوال کی مخصوص 25نشستوں کیلئی23افرادکو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:11

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ضلع کونسل خانیوال کی مخصوص 25نشستوں کیلئی23افرادکو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری کیے گئے۔مسلم لیگ ن ضلع خانیوال کے صدر رائو سعادت علی خان نے جہانیاں میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کو بتایا کہ ضلع کونسل خانیوال کی مخصوص 25سیٹوں کیلئی23افراد کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جہانیاں اور میاں چنوں میں اراکین اسمبلی کے مابین اختلافات کے باعث میونسپل کمیٹی جہانیاں اور میونسپل کمیٹی میاں چنوںکو اوپن حلقے قرار دیا گیا ہے جبکہ خانیوال ٬کبیروالا٬عبدالحکیم اور تلمبہ میونسپل کمیٹیوں میں مخصوص نشستوں کیلئے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ نامزد امیدواروں کو جاری کیے گئے ہیں ۔

اس موقع پر محمد عارف سعید ٬خالد محمود بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :