لاہور کے میو ہسپتال میں مریض اور اس کے رشتے داروں پر ڈاکٹرز کا تشدد ثابت

وائے ڈی اے کے ڈاکٹرز٬ ایک نرس اور دیگر سٹاف کیخلاف کارروائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) لاہور کے میو ہسپتال میں مریض اور اس کے رشتے داروں پر ڈاکٹرز کا تشدد ثابت‘محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے وائے ڈی اے کے ڈاکٹرز٬ ایک نرس اور دیگر سٹاف کیخلاف کارروائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

وائے ڈی اے میو ہسپتال کے صدر ڈاکٹر شہریار نیازی٬ ڈاکٹر مظہر رفیق کی جانب سے مریض اور اس کے رشتے داروں پر تشدد کرنے پر پی جی ٹرینی شپ ایک سال کے لیے معطل اور انہیں میوہسپتال سے نکال دیا گیا ہے٬ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صدف دستگیر کا تبادلہ کردیا نرس لبنی ثمر کا لاہور جنرل ہسپتال جب کہ ڈیٹا آپریٹر افتخار احمد کو میو ہسپتال سے شاہدرہ ہسپتال تبدیل کردیا گیا ہے اور پروفیسر ڈاکٹراصغرنقی کواس حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔

اسی طرح میو ہسپتال کے پولیس چوکی انچارج اے ایس آئی ریاض احمد کیخلاف کارروائی کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو لکھ دیا ہے۔ انکوائری میں ڈاکٹرز کی جانب سے مریض پر تشدد ثابت ہونے کے بعد محکمہ ہیلتھ نے احکامات جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل میو ہستال میں ایک مریض اور اس کے رشتے داروں پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :