2نومبر کو ملک میں کر پشن کے خلاف فائنل رائونڈ شروع ہونے جا رہا ہے‘چوہدری محمدسرور

حکمران اپوزیشن کی ٹی اوآرز مان لیں تو پانامہ لیکس کا مسئلہ آج ہی حل ہو جا ئیگا ‘حکمران بند لاٹھی اور گولی سے بھی تحر یک انصاف کے پر امن احتجاج کا راستہ نہیں روک سکتے ‘تحر یک انصاف بلاامتیاز اور بے رحم احتساب کی بات کرتی ہے‘پارٹی کنونشن سے خطاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی سیاسی شہید ہونے کی خواہش پوری نہیں ہوگی ‘2نومبر کو ملک میں کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف کا فائنل رائونڈ شروع ہونے جا رہا ہے ‘حکمران اپوزیشن کی ٹی اوآرز مان لیں تو پانامہ لیکس کا مسئلہ آج ہی حل ہو جا ئیگا ‘حکمران بند لاٹھی اور گولی سے بھی تحر یک انصاف کے پر امن احتجاج کا راستہ نہیں روک سکتے ‘تحر یک انصاف بلاامتیاز اور بے رحم احتساب کی بات کرتی ہے جوحکمرانوں کو پسند نہیں آتی ۔

وہ 2نومبر کی تیاریوں کے حوالے سے منصورہ بازار میں عوامی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف دیہی لاہور کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر ‘مر کزی راکن سردار کامل عمر سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عمران خان نے اس ملک میں کر پشن کے خاتمے اور احتساب کیلئے جو جنگ لڑ رہی ہے وہ کامیابی کے قریب پہنچ چکی ہے عوام اور تحر یک انصاف کے کارکنوں کو آگے بڑھ کر اس جنگ میں عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ملک میں کر پٹ حکمرانوں سے نجات دلا کر ملک میں احتساب کا حقیقی نظام لایاجاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران کر پشن کا حساب دینے کی بجائے سیاسی شہید ہونا چاہتے ہیں مگرانکی یہ خواہش کسی صورت پوری نہیں ہوگی او ر ہم ان سے کر پشن کی پائی پائی کا حساب لیکرہی دم لیں گے ۔ ملک ظہیر عباس کھوکھر نے کہا کہ عمران خان کیساتھ پاکستان کے عوام کھڑے ہیں اور اس بات میں اب کوئی شک نہیں کہ (ن) لیگ کی کر پٹ حکومت کے آخری دن آچکے ہیں اور قوم کر پٹ حکمرانوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیگی بلکہ ان کو جیلوں میں ڈالا جائیگا ۔

سردار کامل عمر نے کہا کہ عمران خان کی کر پشن کے خاتمے اور تبدیلی جنگ ضرور کا میاب ہوگی اور جب عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے تو ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور ملک میں امیر اور غر یب کیلئے الگ الگ نہیں بلکہ سب کو ایک جیسا انصاف ملے گا ۔