پاکستان کا نمبر ون دشمن دہشت گردی اور انتہاپسندی ہے٬اس ناسور کے خاتمے کیلئے اتحاد٬ اتفاق اور یگانگت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے٬وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا نمبر ون دشمن دہشت گردی اور انتہاپسندی ہے اوراس ناسور کے خاتمے کیلئے اتحاد٬ اتفاق اور یگانگت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ وہ بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کا حقیقی پاکستان بنانے کیلئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی٬ اتفاق اور اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ کوئٹہ کے دلخراش واقعہ کے بعد اختلافات کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہمیںدہشت گردی کے خلاف اتحاد کی قوت سے لڑنا ہے٬ اسی میں ملک کی بقاء اور ترقی کا راز مضمر ہے۔