ھنگو ٬ دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام٬ٹائم بم کے ساتھ نصب 7 مارٹر گولوں کو ناکارہ بنا دیا گیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:09

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء)ھنگو میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام٬ٹائم بم کے ساتھ نصب 7 مارٹر گولوں کو ناکارہ بنا کر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ٬اس حوالے سے ڈی پی او شاہ نظر خا ن نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر منگل اور بدھ کے درمیانی شب ھنگو کے علاقہ شاہو روڈ پر پاس کلے عید گا ہ کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے 7عدد مارٹر گولوں کو ٹائم بم کے ساتھ نصب کئے تھے جس کو بروقت بم ڈسپوزل بھیج کر ناکار بنا دئیے گئے اس سلسلے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج اسد اللہ نے کہا کہ یہ بم دیسی ساخت کا 7عدد مارٹر گولوں سے تیا ر کیا گیا تھا جو کہ ایک بڑی دہشت گر د کا روائی تھی اس کے پھٹنے سے پورا علاقہ ملیا میٹ ہو جاتا اور کافی جانی و مالی نقصان ہو سکتا تھا مگر بروقت اطلاع ملنے پر ہم نے اس بم کو ناکارہ بنا کر ھنگو شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ٬