قادرآباد کول پاورپراجیکٹ ساہیوال کا چیف سیکورٹی آفیسر گرفتار

گرفتار ملزموں سے 17لاکھ روپے کے مسروقہ مال کی برآمدگی ٬11لاکھ روپے کی ریکوری مزید ہوگی

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پولیس نور شاہ نے قادر آباد کول فائر پاور پراجیکٹ ساہیوال کے چیف سیکورٹی آفیسر میجر ریٹائرڈ محمد عارف کو کول پاور پراجیکٹ میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوںمیں ملوث ہونیکی بنا پر حراست میں لے لیا جبکہ چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار چار ملزموں ڈرائیور بابر سہیل ٬ کانسٹیبل بلال٬ کباڑیہ ذوالفقار اور چوکیدار عبدالحمید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2یوم کی توسیع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 19لاکھ 87ہزار روپے ڈکیتی کیس میں 9لاکھ روپے کے مسروقہ مال کی برآمدگی ہو گئی ہے۔ جبکہ الیکٹریکل جمپرز مالیت 8لاکھ روپے کی پہلے ہی برآمدگی ہو چکی ہے چینی کمپنی کے منیجر کی رپورٹ پر پولیس نے ڈکیتی اور چوری کے مقدمات درج کر رکھے ہیں اور تفتیش جاری ہے ۔جبکہ زیر حراست پولیس افسروں سلطان محمود سب انسپکٹر ٬ عاصم شہزاد محرر اے ایس آئی اور چیف سیکورٹی افسر محمد عارف سے تفتیش الگ ٹیم کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :