پولیس کی کارروائی٬لفٹ لیکر شہریوں کو لوٹنے والی نوسربازسابقہ ریکارڈ یافتہ خاتون کو گرفتار

طلائی زیورات٬اور قیمتی ملبوسات برآمد٬ ا بتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ راو لپنڈی اور پشاور میں وارداتیں کرنے کا انکشاف

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:03

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کا رروائی ٬لفٹ لیکر شہریوں کو لوٹنے والی نوسربازسابقہ ریکارڈ یافتہ خاتون کو گرفتار٬ملزمہ سے طلائی زیورات٬اور قیمتی ملبوسات برآمد٬ ا بتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ راو لپنڈی اور پشاور میں بھی اسی قسم کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن ریٹائر محمد الیاس نے انسپکٹر طاہر اقبال کی زیر نگر انی انچارج ٹیکنیکل محمد عظیم منہاس ASI ٬ کنسٹیبل محمد ظہور حسین ٬ پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ٬ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے شہریوں سے لفٹ لینے کے بہانے ان کو نشہ آورجوس پلا کر بہوش کر کے لوٹنے والی عورت کو ٹریس کیا ٬ جسکو بعد میں آپریشنل ٹیم ناصر منظور ASI لیڈی ھیڈ کنسٹیبل نسرین عباسی نے ملزمہ مسما ةشازیہ دختر محمد یونس سکنہ مکان نمر 146 گلی نمبر 6 فیز Iحیات آباد پشاور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمہ سے تولہ طلائی زیورات٬اور قیمتی ملبوسات زنانہ برآمد کئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ راو لپنڈی اور پشاور میں بھی اسی قسم کی وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔دوران تفتیش مذکورہ ملزمہ نے انکشاف کیا کہ وہ لوگوں سے لفٹ لیکر نشہ آور جوس پلاکر ٬ان سے نقدی لوٹ کر فرار ہو جاتی تھی۔مذکورہ ملزمہ اس سے بھی پہلے مقدمہ نمبر 312/2014 بجرم 380 تھانہ شالیمار٬2مقدمہ نمبر 416/2012 بجرم 380 تھانہ رمنا کے مقدمات میں چالان یافتہ ہے۔ علاوہ ازیں ملزمہ مقدمہ نمبر 216/2015 بجرم420 تھانہ شالیمار میں بھی مطلوب تھی ۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادساجد کیانی نے SIU کی اس کارکردگی کوسراہتے ہوئے تعریفی اسناد و سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :