یونیسف اور پاکستان ریڈکریسنٹ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردئیے

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) بچوں کی بہبود سے متعلق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف اور پاکستان ریڈکریسنٹ نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردئیے ۔ یہاں جاری رپورٹس کے مطابق دونوں ادارے مشترکہ طور پرآفات میں نقصانات کی کمی ٬ تعلیم ٬ سکول سیفٹی٬ کیش ٹرانسفر پروگرام٬ مائنیزرِسک ریڈکشن٬ پینے کے پانی٬ صحت و صفائی اور ماں و بچے کی صحت سے متعلق منصوبوں میں باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

یونیسف کی جانب سے انجیلا کیر اور پاکستان ریڈکریسنٹ کی جانب سے سیکرٹری جنرل غلام محمد اعوان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اِس موقع پر ڈاکٹر جمال ناصر٬ ممتاز حیدر رضوی٬ جمیلہ خاتون٬اور خالدبن مجید موجود تھے ۔چیئرمین ڈاکٹر سعیدالٰہی نے کہا کہ دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے عوام کی زندگیوں میں بہتری لائی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ ہلالِ احمر اور یونیسف مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر آگے بڑھیں گے تاکہ صحت عامہ کے حوالے زیادہ سے زیادہ اور بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :