انتخابی ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا ٬ْطارق فضل چوہدری

وٹروں کو ٹرانسپورٹ مہیاء نہ کرنے کی شق پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں ٬ْ وزیرمملکت کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گاوٹروں کو ٹرانسپورٹ مہیاء نہ کرنے کی شق پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیںالیکشن کمیشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مختلف جماعتوں کی جانب سے اپنی اپنی آراء دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کی جانب سے اخراجات کی حد بڑھانے کی تجویز دی ہے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر حتمی رائے کیلئے اپنی قیادت سے بات کرینگے۔ جلسے‘ جلوس اور ریلیوں پر پابندی کی شق پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات ہیں۔