گلگت ٬ْ غیرت کے نام پرقتل کیس کی سماعت ٬ْملزم سید میرشاہ کو سزائے موت اورسید شیر عباس کو عمرقید کی سزا سنادی گئی

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:01

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) ایڈیشنل سیشن جج گلگت خورشید احمد نے غیرت کے نام پرقتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم سید میرشاہ کو سزائے موت اورسید شیر عباس کو عمرقید کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم سید میرشاہ اورسید شیر عباس نے غیرت کے نام پر نویدہ اور نوید حسین کو قتل کیا ٬جس پر پولیس نے سٹی تھانہ گلگت میں 17جون2015ء کو ملزم سید میر شاہ ساکن شروٹ٬ سید شیر عباس نائیکوئی ٬ْ افتخار حسین حیدر پوراکوشک کی بنیاد پرگرفتار کر لیا٬دوران تفتیش غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا٬ تفتیش مکمل ہونے کے بعد تمام ملزمان کو جوڈیشل حوالات کے بعدجیل بھجوایا گیامگر مقتولین کے والدین کے معاف کرنے پر ملزم افتخار حسین کو مقدمے سے بری کردیا گیا ٬عدالت نے ملزم سید میر شاہ اور سید شیر عباس کیخلاف مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملزم سید میر شاہ کو سزائے موت اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر3سال قید جبکہ ملزم سید شیر عباس کو عمر قیداور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 3سال مزید قید کی سزا سنادی۔

متعلقہ عنوان :