قائم مقام چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی کی ٹریفک رش نہ بننے اور رش بننے سے پہلے ہی ٹریفک کو کلیئر کرانے کی ہدایت

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) قائم مقام چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی یوسف علی شاہد نے کسی بھی جگہ پر ٹریفک رش نہ بننے اور منظم انتظامات کرتے ہوئے ٹریفک رش بننے سے پہلے ہی ٹریفک کو کلیئر کرانے کی ہدایت کی ہے۔یہاں جاری اعلامیے کے مطابق انہوں نے یہ ہدایات ٹریفک پولیس کے متعلقہ حکام کو راول روڈ پر روڈ کارپیٹنگ اور ایئر پورٹ روڈ نزد گلزارِ قائد اور کورال کے مقام پر سگنل فری کوریڈور منصوبے کی وجہ سے مری روڈ پر ٹریفک کا لوڈ زیادہ ہونے کی تناظر میں دی ہے جس کی وجہ سے مری روڈ سے منسلک سڑکوں پر بھی ٹریفک کالوڈ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام ڈی ایس پیز ٬ انسپکٹر ز اور وارڈن افسران کسی بھی جگہ پر ٹریفک رش نہ بننے دیں٬ محنت اور دلچسپی سے کام کریں اور منظم انتظامات کرتے ہوئے ٹریفک رش بننے سے پہلے ہی ٹریفک کو کلیئر کروائیں تاکہ شہریوں کو آن گرائونڈ ٹریفک سہولیات فراہم کی جاسکیںانہوںنے کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت٬ کوتاہی اور ڈیوٹی میں عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تمام بیٹ انچارج اپنی بیٹ میں غلط پارکنگ کسی صورت نہ ہونے دیں سیکٹر انچارجز اپنی پوزیشن رش والے پوئنٹس پر رکھیں ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ٬ ڈی ایس پیز اپنے سرکل میں ٹریفک کی تازہ صورت حال سے مکمل آگاہ رہیں جہاں رش ہو وہاں خود اپنی زیرنگرانی ٹریفک رش کو کلیئر کروائیں۔

متعلقہ عنوان :