سکھر٬دوموٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) سکھرمیں دوموٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ٬ متوفی کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام ٬تفصیلات کے مطابق سکھرکے علاقے بندرروڈ پر لب مہران کے قریب لانچ موڑ چوکی کے مقام پر دوموٹرسائیکلوں میں آمنے سامنے تصادم ہو گیا جس کے دوران ایک شخص علی نواز کھیڑوموقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیازخمی اور متوفی کی نعش کو فوری سول اسپتال سکھر لایا گیا جہاں سے متو فی کی تمام ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی اس کی نعش اس کے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا متو فی سول اسپتال سکھر کا ملازم بتایا جا تا ہے ۔

متعلقہ عنوان :