Live Updates

عمران خان تشویشناک صورت حال کے پیش نظر دھرنا موخر کردیں ٬پیپلزپارٹی کراچی

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے رہنمائوں نجمی عالم٬ وقار مہدی اور لطیف مغل نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے معروضی حالات اور بارڈر پر تشویشناک صورت حال کے پیش نظر اپنا اسلام آباد دھرنے کا پروگرام بند کر دیں کیونکہ اس سے ملک کے اندر شدید انتشار پیدا ہونے کا خدشہ اور خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور جمہوریت کی خاطر سب کچھ قربان کیا جاسکتا ہے لیکن بدقسمتی سے عمران خان مسلسل یہ تاثر دے رہے ہیں کہ اسلام آباد کا دھرنا آخری رائونڈ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوا تو عمران خان کو صرف پیپلز پارٹی سمیت دیگر جمہوری قوتوں کا ہی سامنا نہیں کرنے پڑیگا بلکہ انہیں کراچی تا خیبر عوام کے غیض وغضب کا بھی سامنا کرنا پڑے گا لہذا عمران خان کو چاہئے کہ وہ بچکانہ طرز سیاست چھوڑ کر عملیت پسندی کی طرف قدم بڑھائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :