ڈاکٹر رحیق عباسی نے عوامی تحریک کے مرکزی صدر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

بشارت جسپال٬ فیاض وڑائچ٬ بریگیڈیئر(ر) مشتاق نے صدر پنجاب کیلئے کاغذات حاصل کیے

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں گزشتہ روز بھی مرکزی و وبائی عہدوں پر الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے۔ مرکزی صدر کے لیے ڈاکٹر رحیق عباسی نے کاغذات پارٹی الیکشن کمیشن کو جمع کروائے ان کے تائید کنندہ جی ایم ملک اور تصدیق کنندہ عدنان تھے۔

مزید برآں صدر پنجاب کیلئے بشارت جسپال نے کاغذات حاصل کیے۔ پارٹی الیکشن کمشنر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کاغذات وصول کیے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا کہ جمہوری عمل کے استحکام اور بقا کیلئے سیاسی جماعتوں کو اپنے اندر بھی جمہوریت لانی چاہیے اور کارکنوں کی رائے جاننے اور انہیں عزت دینے کے حوالے سے انٹر پارٹی الیکشن ایک مفید سرگرمی اور قانونی ٬جمہوری تقاضا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 30 اکتوبر کو مرکزی٬ صوبائی عہدیداروں کا انتخاب ایک ہی روز عمل میں آئے گا۔عوامی تحریک کے رہنمائوں ساجد بھٹی٬ نوراللہ صدیقی٬ میاں عبدالقادر نے بھی چیف الیکشن کمشنر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔چیف الیکشن کمشنر کی معاونت رانا محمد فیاض٬ سیکرٹری الیکشن کمیشن غلام مرتضیٰ علوی نے کی۔

متعلقہ عنوان :