Live Updates

عمران خان کو نا اہل قرار دینے اور اسلام آباد دھرنا روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نا اہل قرار دینے اور اسلام آباد دھرنے کو روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ۔ افتخار چوہدری ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیںاور احتجاج سے متعلق آئینی آرٹیکلز کا غلط استعمال کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے دھرنوں کی وجہ سے ملک میں بہیودگی پھیل رہی ہے اور اسیسے واقعات ریکارڈ پر بھی ہیں جو اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ آئین کی آڑ میں عمران خان ملک کو عدم استحکام سے دوچار کر رہے ہیں٬ عمران خان اور انکے ساتھیوں کے اقدامات آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کے تحت نااہل قرار دیا جائے اور تحریک انصاف کو دو نومبر کا دھرنا روکنے کا حکم دیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :