قبائلی علاقوں کی ترقی ٬ روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں٬ظفراقبال جھگڑا

قبائلی علاقوں کے نوجوانوں کو فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرانتظام مختلف شعبوں میںفنی تربیت سے آراستہ کیاجارہاہے مختلف ایجنسیوں میں7 چھوٹے ڈیمز کی تعمیر مکمل ہوچکی ٬مزید7 چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیر کئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں٬گورنرکاتقریب سے خطاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ قبائلی علاقوں کے نوجوانوں کو فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرانتظام مختلف شعبوں میںفنی تربیت سے آراستہ کیاجارہاہے اور اس سال تقریبا9ہزار طلباء وطالبات نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایاہے جبکہ10,801 نوجوانوں کوخودروزگارسکیم کے تحت قرضے فراہم کئے گئے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز حیات آباد میں فاٹا ڈیوپلیمنٹ اتھارٹی کی نئی عمارت اورفاٹا کے نوجوانوں کیلئے UNDP کے تعاون سے جاب پلیسمنٹ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اورچیف ایگزیکٹیوفاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی فدا وزیر٬یواین ڈی پی کی نمائندہ مس فریڈریکا کے علاوہ طلباء وطالبات کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجودتھے۔

(جاری ہے)

گورنر نے ایف ڈی اے میں لگائے گئے مختلف سٹالوں کا بھی معائنہ کیا جہاںفنی تربیت کے شعبے میں زیرتربیت طلباء وطالبات کی طرف سے الیکٹرانک٬ معدنی ترقی مکینکل اورتوانائی کے شعبے سے متعلق تیارکردہ نمونے رکھے گئے تھے۔ گورنرنے آلات کے معیار اور طلباء کی صلاحیتوں کوسراہا۔انہوں نے وہاں پر موجود طلباء و طالبات سے ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بات چیت بھی کی۔

اس موقع پر گورنرنے مختلف شعبوں میں فنی تعلیم مکمل کرنے والے 30 طلباء وطالبات میں خودروزگار سکیم کے تحت 30٬30 ہزارروپے کے چیک بھی تقسیم کئے۔گورنر نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی اوروہاں پر روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ مختلف ایجنسیوں میں7 چھوٹے ڈیمز کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جبکہ مزید7 چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیر کئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اورتقریبا5675 ایکڑزمین سیراب کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی بھی پیدا کی جاسکے گی۔

گورنرنے کہاکہ فاٹا میںمعدنی ترقی کے منصوبہ کے تحت ماربل سٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جارہاہے جس کیلئی160 کلومیٹر سڑک کی تعمیر اورماربل سٹی میں گریڈسٹیشن اورچاردیواری کاکام مکمل ہوچکاہے۔

متعلقہ عنوان :