جنوبی پنجاب میں جاری فلاح عامہ کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کی ذاتی نگرانی کر رہا ہوں‘شہبازشریف
ملتان میٹرو بس پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے شاندار تحفہ٬ اربوں روپے سے تعمیر ہونیوالے اس منصوبے کا جلد افتتاح ہوگا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود٬ ترقی و خوشحالی کو فوقیت دی ہے٬ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئی173 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں٬ڈی جی خان٬ راجن پور میں 138 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں٬ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے٬ جنوبی پنجاب کی 5 تحصیلوں میں 80 سے زائد جدید ترین واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جاچکے ہیں٬ فورٹ منرو کو سیاحتی مقام بنانے کیلئے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے٬علاقے کو ترقی اور سیاحت کو فروغ ملے گا‘وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جنوبی پنجاب میں جاری منصوبوں کی ذاتی نگرانی یہاں کے عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے‘اویس لغاری
بدھ 26 اکتوبر 2016 18:58
(جاری ہے)
ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں عوام کی سہولت کیلئے 138 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے بڑے شہر ملتان میں عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے میٹرو بس پراجیکٹ تکمیل کے قریب ہے۔
اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کا منصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے۔ میٹرو بسوں سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے عوام کو جدید ٬ تیز رفتار اور باکفایت سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے اور جنوبی پنجاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کی 5 تحصیلوں میں 80 سے زائد جدید ترین واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فورٹ منرو کو جنوبی پنجاب کا ایک سیاحتی مقام بنانے کیلئے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس اقدام سے علاقے کی ترقی کے ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور عوام کو بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحت عامہ کے شعبہ کی بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ مظفرگڑھ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کے قیام سے علاقے کے عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولتیں میسر آئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت ترقی کی متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا شعارہے۔میں ذاتی طور پر جنوبی پنجاب میں جاری فلاح عامہ کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کی ذاتی نگرانی کر رہا ہوں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر پہلے سے بڑھ کرجاری و ساری رہے گا۔ رکن قومی اسمبلی اویس لغاری نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اربوں روپے کے وسائل جنوبی پنجاب کی خوشحالی پر خرچ کر رہی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف ذاتی دلچسپی اور ذاتی نگرانی میں جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں مکمل کرا رہے ہیں جو ان کی یہاں کے عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.