ضلع چکوال کے مسلم لیگی پارلیمنٹرینز کی لاہور طلبی٬2 نومبرکو مارچ کے حوالے سے حکمت عملی بارے بتایا

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:55

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کی ہائی کمان نے ضلع چکوال کے پارلیمنٹرینز کو بدھ کے روز لاہور طلب کیا اور 2 نومبرکے عمران خان کے مارچ کے حوالے سے حکمت عملی کے بارے بتایا٬ اجلاس میں مسلم لیگ کی ہائی کمان نے اس بات پر بھی سخت نوٹس لیا کہ ضلع کونسل چکوال کی کسان نشست پر مسلم لیگ (ن) کے پارلیمنٹرینز ایک دوسرے کیخلاف برسر پیکار ہیں اور غیر ضروری طور پر انہوں نے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کر رکھی ہے جس کے نتیجہ میں مخالفین کو انگلیاں اٹھانے کا موقع مل رہا ہے٬ انہوں نے پارلیمنٹرینز کو ہدایت کی کہ وہ اس کسان نشست پر ایڈجسٹمنٹ کریں اور باہمی مذاکرات کے ذریعے یہ معاملہ طے کریں اور بھرپور طریقے سے سیاسی میدان میں پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبر کے پروگرام کا مقابلہ سیاسی انداز میں کریں٬ مسلم لیگی پارلیمنٹرینز نے پارٹی قیادت کو بتایا کہ ضلع چکوال میں پی ٹی آئی کو فری ہینڈ نہ دیا جائے تو صرف چند لوگ ہی عام ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچ سکیں گے٬ پارٹی ہائی کمان نے پارلیمنٹرینز کوہدایت کی کہ وہ2نومبر تک اپنے اپنے حلقوں میں پھیل جائیں اور عمران خان کے اس منفی دھرنے کے بارے میں عوامی رائے عامہ کو ہموار کریں۔

متعلقہ عنوان :