چکوال میں امتحانی مرکز کے ارد گرد دفعہ144 نافذ

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:55

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ڈی سی او چکوال محمودجاوید بھٹی نے پنجاب یونیوسٹی لاہور کے زیر اہتمام26 اکتوبر سے شروع ہونے والے بی اے٬ بی ایس سی سپلیمنٹری امتحانات کے پرامن انعقاد کیلئے ضلع چکوال میں امتحانی مرکز کے ارد گرد فعہ144کا نفاذ کر دیا ہے٬ ڈی سی او آفس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مرکز کے 100گز کی حدود میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے آنے جانے ٬ ایک سے زائد افراد کے اجتماع کرنے٬ موبائل فون کے استعمال کرنے ٬ لانے٬ لے جانے پر مکمل پابندی ہوگی٬ حکم نامہ کے مطابق صرف رولنمبر سلپ کے حامل طلباء وطالبات اور سپروائزر سٹاف کو امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت ہوگی٬ حکم نامہ امتحانات کے آغاز سے اختتام تک نافذ العمل رہے گا۔