ضلعی انتظامیہ ٬ پریس کلب اور فیڈریشن آف این جی اوز چکوال کے زیر انتظام مشترکہ ریلی 27اکتوبرکو ہو گی

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:55

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ضلعی انتظامیہ چکوال٬ پریس کلب چکوال اور فیڈریشن آف این جی اوز چکوال کے زیر انتظام مشترکہ ریلی 27 اکتوبرکو صبح 10 بجے ریسکیو 15 کلمہ چوک سے شروع ہو کر بھون چوک سے ہوتی ہوئی چکوال پریس کلب میں اختتام پذیر ہو گی٬ جہاں پر سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے مذمتی قرارداد منظوری کی جائیگی ٬ یہ ریلی سانحہ کوئٹہ اور کشمیریوں پر ہندوستانی افواج کی بربریت کے حوالہ سے یوم سیاہ کے موقع پر نکالی جا رہی ہے٬ اس سلسلہ میں خواجہ بابر سلیم٬ محمد خان عاقل٬ ممتاز الحق٬ عبد الرشید مرزا ایڈووکیٹ اور عاطف عباس پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر چکوال عاصم جاوید ہاشمی کی ہدایت پر ٹی ایم اے چکوال کی انتظامیہ نے بھی ریلی کے لئے بینرز اور دیگر انتظامات مکمل کر لئے ہیں٬ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اس ریلی میں سول سوسائٹی٬ علمائے کرام٬ طلباء٬ اساتذہ٬ ضلعی محکمے اور چکوال کی این جی اوز کے نمائندے شریک ہوں گے۔