تحریک پاکستان کے دوران بلوچستان کے رہنما بھی قائداعظمؒ کے بہت قریب تھے٬ڈاکٹر رفیق احمد

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:39

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) قائداعظمؒ کو بلوچستان سے بے حد محبت تھی اور تحریک پاکستان کے دوران بلوچستان کے رہنما بھی قائداعظمؒ کے بہت قریب تھے۔ اس وقت پوری دنیا کی نظریں بلوچستان پر ہیں اور ہم دشمنوں کے مذموم عزائم کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے کارکن٬ سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور وائس چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ کرنیوالے کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے طلبا وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر رفیق احمد نے طلبا وطالبات پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی تاریخ اور قائداعظمؒ و علامہ محمد اقبالؒ کی حیات و خدمات کا کا ضرور مطالعہ کریں ۔پروفیسر محمد حنیف خلجی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے دوست اور دشمن کو بخوبی پہچانتے ہیں۔چند مٹھی بھر عناصر دشمن کی باتوں میں آکر بلوچستان کا امیج خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :