دہشتگرداسلام ٬پاکستان اورانسانیت کے دشمن ہیں٬ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:39

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ دہشتگرداسلام ٬پاکستان اورانسانیت کے دشمن ہیں٬سرحدپاربیٹھے دشمن عناصرپاکستان میں بدامنی اورعدم استحکام پیدا کرنے چاہتے ہیں٬سانحہ کوئٹہ پر ہرآنکھ اشکبار ہے٬ مشکل گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورہماری تمام ترہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں ٬سانحہ کوئٹہ کے بعد سیاسی اختلافات کوبھلا کر دنیا کو قومی وحدت کاپیغام دیاجائے٬ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزکوئٹہ میںپولیس ٹریننگ سنٹرپرحملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا٬انہوںنے مزیدکہاکہ اسلام اورپاکستان کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے قوم کے محسن اورہیرو ہیں ٬دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔