سانحہ کوئٹہ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ہڑتال‘وکلاء کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:39

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان بار کونسل کی اپیل پر کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں بدھ کو ہڑتال کی گئی جبکہ وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ٬وکلاء تنظیموں نے بارز روم پر سیاہ پر چم لہرائے اور مذ متی اجلاس منعقد کئے ٬ لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں وکلاء صرف اہم نوعیت کے مقدمات میں پیش ہوئے جسکی وجہ سے ریگولر اور دیگر فہرست کے مقدمات میں اگلی تاریخیں ڈال دی گئیں٬ ہڑتال کے باعث عدالتوں میں آئے ہوئے سائلین کو شدید پر یشانی کا سامنا کر نا پڑا٬ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے دہشت گردی کے واقعہ کیخلاف جنرل ہائوس اجلاس میں مذمتی قرار داد منظور کر لی