یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں پنک ربن ڈے کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد
بدھ 26 اکتوبر 2016 18:39
(جاری ہے)
چھاتی کے سرطان کا علاج ممکن ہے بشرطیکہ اس کی بروقت تشخیص ہو جائے اور اس مرض کی تشخیص کوئی مشکل کام نہیں٬ خواتین خود بھی کر سکتی ہیں۔ خواتین چھاتی میں تکلیف محسوس کریں٬ کوئی ایسا زخم جس میں خون یا پانی جیسا مادہ رسنا بند نہ ہو٬ ایک چھاتی کا سائز بہت بڑا ہو جائے٬ گلٹی محسوس ہو٬ سوجن٬ چھاتی کا رنگ اور ساخت بدل جائے٬ اس میں درد ہو یا خارش تو ایسی تمام علامات میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہیے۔
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ مختلف رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ہر سال 90 ہزار خواتین چھاتی کے سرطان کا شکار بنتی ہیں اور ان میں سے 40 ہزار خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں جس کی وجہ خواتین کو چھاتی کے سرطان کے بارے میں معلومات کا فقدان ہے۔ سیمینار کے اختتام پر مہمان خصوصی بیگم وائس چانسلر ہویدہ رئوف اور رجسٹرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر منظوم اختر نے طالبات میں شیلڈز بھی تقسیم کیں٬ سیمینار کے بعد آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا٬ ا س مو قع پر ڈائریکٹر ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر رانا ابرار حسین٬ ڈائریکٹرڈویژن آف ایجوکیشن ڈاکٹر انتظار حسین بٹ٬ ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ ڈاکٹر شہزادہ قیصرسمیت اساتذہ٬ طلبہ٬ انتظامی افسروں اور دیگر سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.