مشکل گھڑی میں بلوچستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ٬ عمران نذیر

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:38

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے٬ہم مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں٬پوری قوم اس افسوسناک واقع پر افسردہ ہے٬انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پاکستان کے وقار اور سلامتی کا تحفظ ہر قیمت پر کرے گی٬ قومی ا یکشن پلان پر سو فیصد عمل کیا جارہا ہے٬ کو ئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ قوم کو دھوکہ دے کر کوئی گروہ اپنی دہشتگردانہ اور عوام کومنتشر اور گمراہ کن کارروائیاں کرکے ملک کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا ٬پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے جو کہ ملک دشمن عناصر کو ایک نظر نہیں بھاتا ٬ غیروں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ان کے ایجنٹوں کو اب پاکستان سے نکل کر کہیں اور جا کر بسیرا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز لاہور دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہیں٬وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں معاشی استحکام کے لئے حکومتی کوششیں بار آور ثابت ہوئی ہیں۔