ترقیاتی کام او جی ڈی سی ایل نے اپنے پیٹرولیم سوشل ڈویلپمنٹ فنڈز سے مکمل کرائے ہیں٬ اشتیاق احمد

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:38

راجن پور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے قبائلی علاقہ ماڑی٬کھلچاس اور کھمبی میں سکول٬سول ڈسپنسری ٬صاف اور پینے کے میٹھے پانی کا تالاب وسولر ٹیوب ویل جیسے ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند ہے۔قبائلی علاقہ کی ترقی میںضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس عمران منیرنے اشتیاق احمدڈپٹی منیجر سی ایس آر او جی ڈی سی ایل٬ محمد طیب ریجنل کوارڈنیٹرملتان٬محمد ظفر اقبال فیلڈ آفیسر نند پور کبیر والا٬محمد حسین محسن نند پور ٬ اور دیگر کے ہمراہ قبائلی علاقہ میں افتتاح کے موقع کیا۔

اس موقع پر اشتیاق احمدڈپٹی منیجر سی ایس آر او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ یہ ترقیاتی کام او جی ڈی سی ایل نے اپنے پیٹرولیم سوشل ڈیویلپمنٹ فنڈز سے مکمل کرائے ہیں۔سول ڈسپنسری کھلچاس پر لاگت 35لاکھ 25ہزار روپے ٬گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول ماڑی پر لاگت 41لاکھ 21ہزار روپے٬کھمبی سولر ٹیوب ویل پر لاگت 13لاکھ 15ہزار روپے جبکہ قدرتی تالاب برائے ذخیرہ اندوزی آب بارانی کھلچاس٬لوٹلر اور دراز تھل پر لاگت 26لاکھ 37ہزار روپے لاگت آئی ہے۔