تلور کا غیر قانونی شکار کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتارکرلیا گیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:38

راجن پور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)تلور کا غیر قانونی شکار کرتے روجھان کے قبائلی علاقہ شکلانی سے چار افراد گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹاسک فورس رینجرز کے تعاون سے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے محکمہ تحفظ جنگی حیات کے عملہ نے تلور کا غیر قانونی شکار کرتے ہوئے چار افراد نوہک ٬بنوں خان٬لہو اور اکسر علی مزاحمت کے بعد گرفتار کر لیا۔مذکورہ چار وںملزمان کو تحصیل روجھان عدالت کے سول جج برکت علی نوناری نے چالیس ہزار جرمانہ کی سزا دی ہے۔