ْ ملتان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن٬ریڑھی بانوںنے عملہ کے اہلکار کو تشددکا نشانہ بناڈالا

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:38

ملتان۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) کینٹ کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران ریڑھی بانوں نے عملے کو تشدد کانشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکارجمیل آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے گئے تو ریڑھی بانوں کامران اور دیگر 12افراد نے اہلکار اظہر کو تشدد کانشانہ بنایا۔دیگر اہلکاروں کو سنگین دھمکیاں دی گئیں۔کارسرکار میں مداخلت کی گئی۔پولیس تھانہ کینٹ نے ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :