ملتان ٬ڈاکوئوں نے شہریوں سے نقدی٬موبائل ودیگرسامان لوٹ لیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:38

ملتان۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں نقدی٬موٹرسائیکل اور دیگر سامان لوٹ لیاگیا۔پولیس کے مطابق چہلیک کے علاقے فلائی اوور پر موسی سے دو ڈاکوئوں ہزاروں روپے اورموبائل فونز چھین لیے۔

(جاری ہے)

شجاع آباد میںچار ڈاکوئوں نے فیاض احمد سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی۔شاہ رکن عالم کے علاقے میں رفیق سے دوڈاکوئوں نے رقم اورموبائل فون چھین لیا۔صدر شجاع آباد کے علاقے میں غلام عباس کے رقبے پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر انہیں رسیوں سے باندھ دیا ۔بعدازاں رقم اورسامان لوٹ کر فرارہوگئے۔پولیس نے ان واقعات کے مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :