پنجاب بھر میں610ٹریفک حادثات میں07ا فراد جاں بحق

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:37

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز702ٹریفک حادثات کے دوران07افراد جاں بحق ہوگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 292 ڈرائیور17 کم عمرڈرائیور٬312مسافراور98پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ114ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں٬ جن میں صوبائی درالحکومت124متاثرین کے ساتھ پہلے ٬فیصل آباد48حادثات میں55متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان42 حادثات میں53متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل702متاثرین میں566مرد اور136خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں104افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور422افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 176 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں485موٹر سائیکلز٬108آٹو رکشے٬56 موٹر کاریں 48مسافربسیں٬18ٹرک اور69 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :