بھارت ٬ 19سالہ لڑکی نے اپنے ساتھ جنسی زیادتی کرنیوالے ملزم سے شادی کے 7ماہ بعد خودکشی کرلی

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:37

بھارت ٬ 19سالہ لڑکی نے اپنے ساتھ جنسی زیادتی کرنیوالے ملزم سے شادی کے ..

چندھی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) بھارت میں پنچائیت کی مداخلت پر 19 سالہ لڑکی نے اپنے ساتھ جنسی درندگی کرنیوالے ملزم سے شادی کے 7ماہ بعد خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں ایک 19سالہ لڑکی نے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم شادی کے سات ماہ بعد خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

جگادھری تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیا٬ ریپ کا واقعہ اکتوبر 2015ئ میں ضلع یمنانگرمیں پیش آیا تھا اور ملزم کی شناخت انوج کے نام سے ہوئی تھی جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیاگیاتاہم پنچائیت نے اس وقت کی نابالغ متاثرہ لڑکی کو شادی کی پیشکش کی ٬ مارچ میں دونوں کی شادی ہوگئی اور لڑکی کے بیان کی روشنی میں ملزم کوبری کردیاگیا۔

لڑکی کی والدہ نے تھانے میں دی گئی درخواست میں موقف اپنایاکہ انوج اور اس کے والدین نے لڑکی کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا٬ جسمانی اور نفسیاتی تشدد کیاگیا٬ پیر کو ہونیوالے جھگڑے کے بعد لڑکی نے خود کشی کرلی۔تھانیدارسنیل کمار نے بتایاکہ لڑکی کی والدہ نے الزام لگایاکہ اسے قتل کرنے کے بعد لٹکایاگیا٬ انوج اور اس کا خاندان جہیز اور کیس پر خرچ ہونیوالی رقم کا مطالبہ کررہاتھا۔

متعلقہ عنوان :