Live Updates

پیارے اورعزیزسیاستدانو٬ جس درخت کی شاخ پر بیٹھے ہو اسے مت کاٹو‘عاصمہ جہانگیر

ادارے نہیں ہیں تو عمران خان بھی گھر چلے جائیں٬ ا ب پاکٹ پارٹیوں کا وقت گزرچکا٬ ان کو عقل کرنی چاہئے سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر ایڈ وکیٹ نے کہا ہے کہ پیارے اورعزیزسیاستدانو٬ جس درخت کی شاخ پر بیٹھے ہو اسے مت کاٹو‘ ادارے نہیں ہیں تو عمران خان بھی گھر چلے جائیں ا ب پاکٹ پارٹیوں کا وقت گزرچکاہے پاکٹ پارٹیوں کو عقل لینی چاہیے‘ملک کے بڑے بڑے سرمایہ دار پاکٹ یونین کر چلتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہا نگیر نے کہا کہ ہمارے ملک میں ادارے نہیں ہیں تو الیکشن بھی بند کردیں ادارے نہیں ہیں تو عمران خان بھی گھر چلے جائیں ادارے نہیں ہیں تو پھر یہاں سیاسی جماعتوں کا کیا کام ہی ۔ انہوں نے کہا کہ اس درخت کی شاخ کو کاٹنے کا سب سے زیادہ نقصان سیاستدانوں کو ہی ہوگاملک کے بڑے بڑے سرمایہ دار پاکٹ یونین کر چلتے ہیںہمارے ملک کے سیا سی سرمایہ دار پاکٹ پارٹیاںلے کر چلتے ہیںپاکٹ پارٹیوں کا وقت گزرگیاہے پاکٹ پارٹیوں کو عقل لینی چاہیے نیاطرز آئے گا ٬یہ تبدیلی نہیں لائے ان کی وجہ سے تبدیلی آئیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :