Live Updates

2نومبر کو احتجاج پر تشدد ہوا تو ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ‘ یوسف رضا گیلانی

حکومت اور عمران خان کو تحمل وافہام و تفہیم سے مسائل حل کرنے چاہئیں٬ تیسری قوت کے آنے کی باتیں عمران خان کا موقف ہے‘ احتجاج کسی بھی پارٹی کا جمہوری حق ہے مگر احتجاج کو تشدد میں تبدیل نہیں ہو نا چاہے‘‘ عمران خان کو خورشید شاہ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے خلاف نازیبا بیان بازی نہیں کر نی چاہیے‘حکومت نے ہمارے 4مطالبات تسلیم نہ کیے تو 27دسمبر کو آئندہ لا ئحہ عمل دیں گے ‘سانحہ کوئٹہ کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ٬ ذمہ داروں کا تعین کیا جائے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اور عمران خان کو تحمل اور افہام و تفہیم سے مسائل حل کرنے چاہئے تیسری قوت کے آنے کی باتیں عمران خان کا موقف ہے‘ احتجاج کسی بھی پارٹی کا جمہوری حق ہے مگر احتجاج کو تشدد میں تبدیل نہیں ہو نا چاہے ‘2نومبر کو اگر احتجاج پر تشدد ہوگا تو ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے عمران خان کواپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے خلاف نازیبا بیان بازی نہیں کر نی چاہیے‘حکومت نے اگر ہمارے 4مطالبات تسلیم نہ کیے تو پھر 27دسمبر کو ہم اپنا آئندہ لا ئحہ عمل دیں گے ‘سانحہ کوئٹہ کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتاسانحہ کوئٹہ پر سوگوار ہیں٬ ذمہ داروں کا تعین کیا جائے‘دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز گلبر گ میں ایک کلینک کا افتتاح کر نے کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان کو بھی چاہیے وہ پر امن احتجاج کر یں اوروہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے بارے میں جو الفاظ استعمال کر رہے ہیں وہ کسی بھی صورت درست نہیں انکو تحمل سے سیاست کر نی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گو ادر دشمن کی آنکھوں میں کہٹک ریا ہے٬ بھارتی وزیراعظم سے بلوچستان میں دہشتگردی کا معاملہ اٹھا یا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاست میں تشدد سے اجتناب کرنا چاہئے٬ جمہوریت کو نقصان ہوگا‘پاناما لیکس عدالت میں ہے٬ میرے وقت میں معاملا عدالت میں ہونے کے باوجود احتجاج بھی احتجاج کیا جاتا رہا ‘ نواز شریف کے معاملے میں عدالت کیا فیصلہ کرے گی یہ میں کیسے بتا سکتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات