نظام مصطفی کیلئے پہلے خود کو تیار کرنا ہوگا٬ انصاف کے بغیر نظام بہتر نہیں ہوسکتا٬ اسحق ڈار کمیٹی کو کام کرنے دیا جاتا تو سود کی لعنت ختم ہوچکی ہوتی٬وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا پوسٹ حج سیمینارسے خطاب

دھرنے والوں کا اصل نشانہ وزیراعظم نہیں گوادر ہے٬ یہودیوں کے ایجنٹ ملک کی ترقی نہیں چاہتے٬ کیپٹن(ر) صفدر

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کہ نظام مصطفی کیلئے پہلے خود کو تیار کرنا ہوگا٬ انصاف کے بغیر نظام بہتر نہیں ہوسکتا٬ اسحق ڈار کمیٹی کو کام کرنے دیا جاتا تو سود کی لعنت ختم ہوچکی ہوتی ٬ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ دھرنے والوں کا اصل نشانہ وزیراعظم نہیں گوادر ہے٬ یہودیوں کے ایجنٹ ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔

بدھ کواسلام آباد میں نجی ٹور ز آپریٹرز کی تنظیم ہوپ کے زیراہتمام پوسٹ حج سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاکہ حج عمرہ ایکٹ جلد پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائیگا٬٬ نظام مصطفی کیلئے ہمیں پہلے خود کوتیار کرنا ہوگا ٬ انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر نظام بہتر نہیں ہوسکتا٬ اگر اسحق ڈار کی سود خاتمے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کو کام کرنے دیا جاتا تو ہم کب کا اس لعنت سے چھٹکارہ پاچکے ہوتے۔

(جاری ہے)

سیمینار سے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئی نسل کو بے حیائی کی تربیت دینے اور کنٹینر پر بیٹھ کر بے ہودہ زبان استعمال کرنے والوں کو سمجھ جانا چاہیے ٬ دھرنے والوں کا اصل نشانہ نوازشریف نہیں بلکہ گوادر ہے٬ یہودیوں کے ایجنٹ نہیں چاہتے ملک ترقی کرے٬ احتجاجی سن لیں نوازشریف 2018تک وزیراعظم رہیںگے۔ہوپ کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر نجی طور پر حج کی سعادت حاصل کرنیوالے حاجیوں نے بھی بڑی تعداد میں سیمینار میں شرکت کی٬(ع ع)

متعلقہ عنوان :