بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب٬ ورکنگ بانڈری پر اشتعال انگیزی پر احتجاج

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان نے کنٹرول لائن اور ورکنگ بانڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے اور احتجاجی مراسلہ جے پی سنگھ کے حوالے کیا جس میں کہا گیا کہ بھارت ورکنگ بانڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے کنٹرول لائن اور ورکنگ بانڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کے نتیجے میں جانی نقصان پر شدید احتجاج کیاہے۔ذرائع دفترخارجہ کے مطابق خصوصی ڈیسک برائے امور جنوبی ایشیا کے سربراہ نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے کیا جس میں کہا گیا کہ بھارت ورکنگ بانڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جس کے باعث 21 اکتوبر سے اب تک 4 پاکستانی شہری شہید ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل ورکنگ بانڈری اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کررہا ہے اور گزشتہ 5 روز میں 4 افراد شہید جب کہ 21 زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :