Live Updates

حضروکے چنگیز خان گروپ کا پی ٹی آئی دھرنے میں شمولیت کا اعلان

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 26 اکتوبر 2016 18:13

حضرو اٹک(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 اکتوبر۔2016ء) چھچھ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور میجر گروپ کے رہنما چنگیز خان نے اپنے گروپ سمیت اسلام آباد دھرنے میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، انتظامیہ کی جانب سے گرفتاریوں پر دما دم مست قلندر کا اعلان، کوئی چھوٹا بڑا نہیں واحد مقصد عمران خان کے دھرنا کو کامیاب بنانا ہے ، ہزاروں کارکنان اسلام آباد لیکر جائیں گے، چنگیز خان کی پی ٹی آئی یو سی چیئرمینوں، جنرل کونسلرز ، رہنماوٴں اور میجر گروپ کے قائدین کے ہمراہ بھر پور ہنگامی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق چنگیز خان نے بھر پور ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلام آباد لاک ڈاوٴن دھرنا میں شرکت بھر پور اور منظم طریقے سے کرینگے ، چھچھ سمیت ضلع بھر سے میجر (ر) طاہر صادق کی قیادت میں ہزاروں کارکنان شریک ہونگے ، ڈی سی او ، ڈی پی او اٹک نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو دما دم مست قلندر ہوگا، شاہ کا وفادار بننے سے پہلے انتظامیہ سوچ لے ، ہم بڑے مقصد اور ملکی بہتری کیلئے میدان میں نکلیں گے ، پی ٹی آئی اور ہم یک جان ہیں ، پی ٹی آئی کارکنان کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے ، اس موقع پر پی ٹی آئی یو سی خگوانی کے چیئرمین ذاکر خان زیدی، وائس چیئرمین ملک آفتاب ، چیئرمین یو سی حمید جمریز خان ، جنرل کونسلر یو سی جلالیہ رفاقت علی خان ، سابق کونسلر شوکت خان، سابق نائب ناظم حاجی صفدر خان، سابق نائب ناظم لیاقت خان، ملک خان افسر، تیمور خان چیچی، حاجی اسلم ، فیصل خان، امیدوار وائس چیئرمین یو سی تاجک حافظ شفیق ، جنرل کونسلر محمد عثمان، فردوس خان، ملک راشد مانسر، حافظ اجمل ، امیدوار چیئرمین یو سی غورغشتی، رہنما پی ٹی آئی و سابق جنرل کونسلر حاجی شعیب حمیدی، جہانزیب خان، ملک نسیم، سابق امیدوار جنرل کونسلر زاہد میر، کونسلر پی ٹی آئی مسعود خان بھائی، لال شاہ اور پی ٹی آئی کے کثیر تعداد میں رہنما و کارکنان بھی موجود تھے، چنگیز خان نے مزید کہا کہ میجر طاہرنے دھرنا میں شمولیت کیلئے بھرپور شرکت کا ٹارگٹ دیاہے، چھچھ بھر سے تحریک انصاف سے مل کربڑی تعداد میں کارکنان کو دھرنا میں شرکت کیلئے لیکر جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا پلان اے ہر حال میں اسلام آباد پہنچنا ہے جبکہ پلان بی جہاں پولیس روکے گی وہیں دھرنا ہوگا، پلان سی کے مطابق 10افراد پر مشتمل کمیٹی ہر طرح کے انتظامات اور کارکنان سے رابطہ ہے ، خیبر پختونخوا کے بارڈر پر ہونے کے باعث کے پی کے کے رہنماوٴں و کارکنان کی میزبانی کرینگے ، چھچھ کی روایات کے مطابق مہمان نوازی کا حق ادا کرینگے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ 36گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر کارکنان کو متحرک کرینگے ، کوئی بڑا چھوٹا نہیں ، ہمارا مقصد دھرنا کی کامیابی ہے ، اس موقع پر یو سی حمید کے چیئرمین و رہنما میجر گروپ جمریز خان نے کہا کہ ہمارا میجر (ر) طاہر صادق کے ساتھ تن من دھن قربان کرنے کا رشتہ ہے ، جہاں میجر طاہر کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا ، ہر طرح کی رکاوٹیں دور کرکے اسلام آباد دھرنا میں پہنچیں گے ، ڈرنے والے نہیں ، پہلے بھی گرفتاریاں دیں اب بھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :