تاجروں نے کا سرگودھا کا خوبصورت بازار ’پھٹہ بازار ‘ بنا دیا

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 26 اکتوبر 2016 18:13

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 اکتوبر۔2016ء)سرگودھا کا سب سے خوبصورت کچہری بازار پھٹہ بازار میں تبدیل ہوتا جارہا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے انجمن تاجران کے عہدیدار قبضہ مافیا کے سرپرست بننے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

کچہری بازار جو قیام پاکستان سے لیکر آج تک سرگودھا کی خوبصورتی کا باعث رہا ہے مگر جب سے انجمن تاجران وجود میں آئی ہے کچہری بازار بھی پھٹہ بازار میں تبدیل ہوتا جارہا ہے دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے فٹ پاتھ اور سڑک پر دو دو پھٹے لگوانا شروع کردیئے ہیں اگر کوئی تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع ہونے لگتا ہے تو پھٹہ مافیا کے سرپرست تاجر تنظیمیں تجاوزات ختم کروانے والی ٹیم پر حملہ آور ہونے سے بھی گریز نہیں کرتیں جس کی وجہ سے تمام بازاروں میں قبضہ مافیا کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں قبضہ مافیا میں کارخانہ بازار‘ مسلم بازار‘ امین بازار‘ بلاک نمبر 2‘ فاطمہ جناح روڈ‘ لیاقت روڈ‘ حامد شاہ مسجد روڈ‘ میاں خان روڈ‘ اقبال بازار‘ فیصل بازار‘ گڈ بازار‘ شربت چوک سرفہرست ہیں، ضلعی انتظامیہ نے قابضین اور ان کے سرپرستوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جس سے قبضہ مافیا کے حوصلے بلند ہورہے ہیں ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے کاروائی میں دشواری کا سامنا ہے۔