لاہور ہائیکورٹ سے موٹر سائیکل چوری کے ملزم کو ضمانت خارج ہونے کے بعد وکیل نے بھگا دیا۔

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 26 اکتوبر 2016 18:12

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 اکتوبر۔2016ء) تھانہ صدر میں میں اجمل کے خلاف مقدمہ درج تھا۔ ملزم نے عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع کیا تاہم عدالت نے اسکی درخواست خارج کر دی۔ عدالت کے باہر نکلتے ہیں تھانے کے ایک اہلکار نے اسے پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

دوسرے اہلکاروں کی مدد سے جب اسے ہتھکڑی لگانے کی کوشیش کی تو ملزم کے وکیل بھی پہنچ گئے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو گرفتاری سیروک دیا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ احاطہ عدالت سے کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ اسی دوران ملزم اجمل عدالت سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :