Live Updates

عمران خان کے اسلام آباد دھرنے کو روکنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید نے قرار دیا ہے کہ ہم ایسے لوگ ہیں جنہیں معلوم نہیں کہ کس سمت جانا ہے

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 26 اکتوبر 2016 18:12

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 اکتوبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پاکستان لائرز فورم کے اے کے ڈوگر نے دائر کی تھی۔ درخواستگزار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ریاست کا وفادار ہونا چاہیے۔ اپوزیشن کا کام حکومت کو غیر مستحکم کرنا نہیں۔

(جاری ہے)

اے کے ڈوگر نے کہا کہ عمران خان ریاست سے وفاداری کی تعریف پر پورا نہیں اترتے۔ عمران خان نے سول نافرمانی کا بھی اعلان کیا تھا اور پارلیمنٹ پر قبضے کی کوشیش کی۔ درخواستگزار کا کہنا تھا کہ اگر کوئی حکومت گرانے کے لیے لوگوں کو اکٹھا کریتو یہ غیر قانونی عمل ہو گا۔ اے کے ڈوگر کے دلائل جاری تھے جب عدالت نے وقت ختم ہونے پر سماعت اگلے دن کے لیے ملتوی کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات