Live Updates

عمران خان کو نا اہل قرار دینے اور اسلام آباد دھرنا روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:35

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے اور اسلام آباد دھرنا روکنے کا حکم دیا جائے۔

(جاری ہے)

آئینی درخواست افتخار چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کے ساتھی ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں٬ تحریک انصاف احتجاج سے متعلق آئینی آرٹیکلز کا غلط استعمال کر رہی ہے٬ تحریک انصاف کے دھرنوں کی وجہ سے ملک میں بہیودگی پھیل رہی ہے جو اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے٬ تحریک انصاف کے دھرنوں میں خواتین کے بیہودگی کے واقعات ریکارڈ پر ہیں٬ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کی آڑ میں عمران خان ملک کو عدم استحکام سے دوچار کر رہے ہیں٬ عمران خان اور انکے ساتھیوں کے اقدامات آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کے تحت نااہل قرار دیا جائے اور تحریک انصاف کو دو نومبر کا دھرنا روکنے کا حکم دیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات