ڈی سی او راولپنڈی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:35

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہاہے کہ راولپنڈی میں اب تک آٹھ سو کے قریب ڈینگی کے مریض ہے جبکہ اسلام آباد کے ملحقہ علاقوں سے 1406 ڈینگی کے مریض راولپنڈی میں لائے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ اسلام آباد میں ڈینگی کے خلاف تاخیر سے شروع ہونے والی مہم کی وجہ سے ہوا کیونکہ راولپنڈی اور اسلام آباد جڑئواں شہر ہیں جبکہ راولپنڈی انتظامیہ ڈینگی کے خلاف گذشتہ سال سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے گذشتہ سال کی نسبت راولپنڈی میں اب تک کنٹرول میں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںاے ڈی سی عارف رحیم ٬اے سی سٹی ملیحہ جمال ٬ اے سی کینٹ مہرین عباسی ڈی او لیبر لیاقت علی ٬ ڈی او سوشل ویلفیئر اسلم میتلا٬ ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سنجیدہ خانم ٬ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ڈی نجمی ٬ محکمہ واسا ٬انوائرمنٹ ٬ آر ڈی اے ٬ لیبر ٬ پی ایچ اے٬ انفارمیشن سمیت دیگرمتعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی ۔

ڈی سی او طلعت محمود گوندل نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں تمام محکمے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مہم کے دوران کسی بھی صورت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر مامور ٹیموں کی نگرانی مزید سخت کی جائے اور جو کام نہیں کریں گے وہ گھروں کو جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جن ایریا سے زائد ڈینگی کے کیس رپورٹ ہورہے ہیں ان فوکس کرکے ان علاقوں میں ایس او پیز کے مطابق آئی آرایس اور فوگنگ کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ کیس ریسپانس پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مزید لوگوںکو ڈینگی سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں عوام سرکاری محکموں کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس موذی وبا سے بچا جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :