راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام یوم سیاہ کے سلسلے میں تصویری نمائش

مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کیا جا ئے٬سینیٹرنجمہ حمید

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:35

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سینیٹرنجمہ حمیدنے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں امن قائم کر نے کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کیا جا ئے٬کشمیرپاکستان کی شہہ رگ اورشہہ رگ کے بغیرپاکستان نامکمل ہے۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آ رٹس کو نسل کے زیراہتمام یومِ سیاہ کے سلسلے میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی افواج کی جانب سے ڈ ھائے جانے والے مظالم؂کودنیا کے سامنے عیاں کرنے کے لیے منعقدہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پرکہی٬ممبرقومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب٬ناہیدمنظور٬ اورریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدان کے ہمراہ تھے۔

نمائش میں 200 سے زائدتصاویررکھی گئی ہیں۔ 27ا کتوبر کا دن اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر منا یا جا تا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹرنجمہ حمیدنے کہا کہ مسئلہ کشمیرانسانی حقوق کا دعوہ کر نے والی عا لمی طاقتوں اور اقوامِ متحدہ کے لئے ایک چیلنج ہے۔ممبرقومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن قائم کر نے کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے ہرفورم پرمسئلہ کشمیرکواجاگرکیا ہے اورپاکستان اس وقت تک کشمیریوں کی جدوجہدمیں شریک ہے جب تک ان کوحقِ خودارادیت نہیں مل جاتا۔ ناہیدمنظورکاکہنا تھا کہ نے کہا کہ وُہ وقت دور نہیں جب مقبو ضہ کشمیر میں بسنے والے ہمارے بھا ئیوں کیلئے اند ھیروں کی یہ طویل رات اپنے اختتام کوپہنچے گی اور آزادی کی خا طر دی جا نے والی قر با نیاں رنگ لا ئیں گی۔

ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت تک پاکستان ان کی حمایت کرتا رہے گا۔انھوں نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی پا ما لی کر رہی ہے اُس کی داستان بھی بڑی طویل ہے جو اقوامِ عالم سے کسی طرح بھی پو شیدہ نہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اقوامِ متحدہ بھی ان پا مالیوں کے خلاف کو ئی اقدام نہیں کررہا۔نمائش 28 اکتوبرتک جاری رہے گی۔